ٹنڈو محمد خان٬پا کستان نیشنل لیبر فیڈریشن کی ورکر ز ویلفیئر بورڈ کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پا کستان نیشنل لیبر فیڈریشن کی جا نب سے مر کزی صدر رانا محمود علی خان کی قیا دت میں ورکر ز ویلفیئر بورڈ کے خلاف احتجاجی ریلی نکا لی گئی اور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ٬ مظاہر ے میں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پاکستان نیشنل لیبر فیڈ ریشن کی جانب سے مر کزی صد ر رانا محمود علی خان کی قیا دت میں ورکر ز ویلفیئر بورڈ اسلام آباد کے خلاف احتجاجی ریلی نکا لی گئی اور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا٬ مظاہر ے میں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس مو قع پر مظاہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے پاکستان نیشنل لیبر فیڈریشن کے مر کزی صدر رانا محمو د علی خان ٬ شکیل احمد شیخ ٬ محمد ریا ض آرائیں٬ غلام رسول جلالانی ٬ عبدالحکیم دستی ٬ محمد عظیم منگسی ٬ اللہ بخش تر ک و دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالو ں سے ورکر ز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کا استحصال کر رہی ہے اور گذشتہ پانچ سالو ں سے ورکر ز کے تمام فنڈز بند کر دئیے گئے ہیں ٬ جس میں فوتی گر انٹ ٬ اسکا لر شپ گرانٹ ٬ جہیز گرانٹ ٬ کو ارٹر ز ودیگر مر اعات نہیں دی جارہی ہیں جو کہ مزدوروںکے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے اور ورکر ز کو سب سے زیا دہ نقصان پیپلز پارٹی کے دور میں دیا گیا مظاہر ین نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے فنڈز فوری طور پر دئیے جا ئیں بصورت دیگر مزدور اپنے حقوق کے لئے نا ختم ہو نے والی جد وجہد کا آغاز کر دئینگے ٬اور اسلام آباد میںدھرنا دیا جائے گا ۔