Live Updates

مسلم لیگ(ق) افواج پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں اور کرپشن ٬لوٹ مارو دیگر ایشوز پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے گی٬چوہدری پرویزالہٰی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) افواج پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں اور ملک میں جاری کرپشن ٬لوٹ مارو دیگر ایشوز پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے گی٬کیونکہ افواج پاکستان کا احترام اور کرپشن کے خلاف جہادپاکستان مسلم لیگ(ق) کے بھی منشور کا حصہ ہیںاور مسلم لیگ(ق) ہی حقیقت میں قائداعظم کی حقیقی وارث ہے٬ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبہ پنجاب کے نومنتخب صدر و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہٰی نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر وسٹی صدر صدف کی قیادت میںاسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے وفد سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری پر ویزالہٰی نے کہا کہ کوئی بھی مسلم لیگی مودی کی حمایت نہیں کر سکتااور موجودہ حکمرانوں نے ناصرف پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیںبلکہ قائداعظم کی روح کو بھی مسلم لیگ کا نام استعمال کر کے تکلیف پہنچا ئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات