پا کستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین کیکوئٹہ میں پولیس مرکز پر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پا کستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے اپنے ایک بیان میںکوئٹہ میں پولیس مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت پلاننگ کے تحت کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے اور کوئٹہ پولیس مرکز پر حملہ بھارت کی ہی کارستانی ہے وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے تاہم پوری قوم کو اس بھارتی سازش کے خلاف متحد ہونا ہوگا اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے ہم سب باہمی اختلافات بھلا کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوراًً انصاف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے اور اُن کو قرار واقعی سزا دی جا ئے اُنہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت عالمی سطح پر بھارتی جاسو س کلبوشن یادیو کے پاکستان خصوصا بلوچستان کے متعلق مکروہ عزائم کواُجاگر کر کے بھارت کا بطور دہشت گرد ریاست کردار سامنے لا ئے اُنہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگان نہیں جا ئے گی اور پاکستان سے جلد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :