حب٬ عالمی طاقتوں کی معاشی و اقتصادی جنگ سے بلوچستان متاثرہوگا٬

مرکزی رہنماء نیشنل پارٹی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) دنیامیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معاشی واقتصادی مفادات کاہے۔اور عالمی طاقتوں کی اس معاشی و اقتصادی جنگ سے بلوچستان متاثرہوگا۔اور بلوچ کو ان حالات بطورقوم متاثرکن کردار اداکرنے کے لئے ایک قومی پارٹی کے پلیٹ فارم پر منظم کرنا نیشنل پارٹی کے ورکروں کی ذمہ دار ہے ۔اور آج کی دنیا میں ہر ایک اپنے معاشی واقتصادی مفادات کو ترجیح دیتاہے۔

اور کوئی کسی پررحم نہیں کھاتا اور اس جنگ میں بلوچ کو بچاناہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات جان محمد بلیدی مرکزی رہنماء و نائب صدر واجہ رجب علی رند٬ضلعی صدر عبدالغنی رند٬سینٹرل کمیٹی کے رکن محمد اسلم بلوچ ٬محمد ایوب قریشی نے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی سیکریٹریٹ میںنیشنل پارٹی لسبیلہ کی ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی پر بہت بڑی ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ وہ آئندہ دس سالوںکے آنے والے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی تبدیلوں اور عالمی طاقتوں کی خطے میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اپنے درست اہداف کا تعین کرے اور قوم کو منظم کرنے کے لئے پارٹی ورکر اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں جو بڑا سانحہ ہوا ہے اس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور پولیس سینٹر پر جو حملہ ہواہے اس میں جتنا جانی نقصان ہوا ہے وہ قابل مزمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے اور اس واقعہ کی تہہ تک پہنچاجائے اور صرف کسی دوسرے پر الزام لگانا ناکافی ہیں بلکہ ایسے واقعات کا تدارک کیاجانا ضروری ہے۔اجلاس میں شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی یاد میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔جس کے مطابق ٹرانسپورٹ کمیٹی اسٹیج شامیانے ٬سائونڈ سسٹم جنریٹر کی ذمہ داری نظام الدین رند کی ہوگی۔

وال چاکنگ وقار بلوچ کی ذمہ داری ہوگی٬جھنڈا کمیٹی ظفر اللہ ڈومکی کی ہوگی۔ کارنر میٹنگوں کی ذمہ داری واجہ عبدالغنی کی ہوگی۔رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ رسول بخش ہونگے۔مزدور یونینوں سے رابطہ کمیٹی کے سربراہ سردار کھوسہ اور ثناء بلوچ ہونگے۔استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ عثمان کوہ بلوچ٬رجب علی رند عبدالرشید موٹک ہونگے۔وکلاء برادری سے رابطہ خورشید رند کرینگے۔

حب میں مختلف جگہوں پر کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیاجائے ۔ساکران کارنر میٹنگ کی ذمہ داری عزیزرند ٬ صمد بلوچ کی ہوگی۔بلوچ آباد چڑھائی ٬علی دوست٬روشن جتوئی٬حاجی رحیم رند جام کالونی ٬ظفر اللہ دومکی٬ قاسم سھتو٬اصغر ۔چیزل آباد اکرم کالونی مشتاق رند٬محمد حسن مگسی۔بلوچ کالونی سول ہسپتال۔رجب علی ۔گجر گوٹھ مجاہدبلوچ ۔مدینہ کالونی حافظ رسول بخش ٹکری سلیم لانگو۔

گلشن امیر آباد قاری عبدالحمید۔جبکہ وندر٬ اوتھل ٬بیلہ ٬ گڈانی میں کارنر میٹنگوں کی ذمہ داری وہاں کے تحصیل صدور اور ضلعی عہدیدار کی ہوگی۔خواتین کمیٹی کی سربراہ دربی بی بزنجو ہونگی۔انتظامی کمیٹی کے سربراہ ضلعی صدر عبداغنی رند ہونگے ۔اجلاس میں سخی داد بلوچ کی رکنیت بحال کردی گئی اور انہیں جلسہ کے حوالے سے سرگرمیاں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔آخر میں نیشنل پارٹی بیلہ کے فنانس سیکرٹری سنیل کمار کے بھائی کشن لعل کے دیہانت پرضلعی و تمام تحصیلوں کے عہدیداروں ضلع کونسل کے اراکین نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :