پنجگور٬ بی این پی میں شمولیت سردار اختر جان مینگل کے بلوچ قومی وژن کا نتیجہ ہے٬

رہنمائبلوچستان نیشنل پارٹی مینگل

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد ٬سنٹر ل کمیٹی کے ممبر حاجی زاہد بلوچ٬ ضلعی صدر عبید اللہ بلوچ ٬تحصیل صدر چیئرمین ریاض بلوچ٬سابق ڈپٹی کمشنر واجہ ایدریس بلوچ٬و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی میں شمولیت در شمولیت سردار اختر جان مینگل کی صاف شفاف مخلصانہ سوچ ان کی ایمانداری اور بلوچ قومی وژن کا نتیجہ ہے ٬بی این پی کو اقتدارکا نشہ نہیںہے ہمارا جدوجہد بلوچ قومی حقوق بلوچ اور بلوچ سرزمین کی سائل و سائل انکی عزت نفس انکی جان و مال کی تحفظ ہے ٬اقتدارکی حصول ہمارا خواہش نہیں ہماری خواہش اپنے قوم کی خدمت جو سو کررہے ہیں٬ ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مقررین نے چتکان ٬سندے سر سے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے سردار عنایت اللہ می٬میار حاجی امام بخش٬جمیل جان ٬نصیر احمد٬ رحیم بخش ٬ملا شریف کی سربراہی میں 161اور عبدالقادر ٬محمد علی ٬کی سربراہی میں سینکڑوں افراد٬ اور بی این پی عوامی سے داد جان گر والا ٬حاجی محمد حسن کی سربراہی میں سینکڑوں عزیز اقارب کے ساتھ٬ چتکان سے محروم نصیر فیملی سے مولوی محمد اسحاق کی سربراہی میں ریحان نصیر ٬منصور نصیر٬محمد ایاز ٬ناکو عبدالراحمن ٬نواز علی کی سربراہی میں سینکڑوں عزیز و اقارب کے ساتھ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان سرزمین کا سودا انٹر نیشنل منڈیوں پے لگتی ہے ڈالروں کے حساب سے یہان کا خزانہ دیگر صوبوں میں خرچ کی جاتی ہے وہاں تعلیمی ادارے شعبہ صحت کے منصوبے بنتے ہیں لیکن مالا مال صوبے کے باسی اکیسویں صدی میں بلوچستان کے لوگ تالابوں نالوں کی گندی پانی پینے کیلئے مجبور ہیں ٬انہوںنے کہاہے کہ بی این پی کے ورکر 30اکتوبر سردار ختر جان مینگل کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھر شرکت کریں۔