کوئٹہ٬ مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صدر کی پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے صدر صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اور حکومت دہشتگردوں کے خلاف فرنٹ لڑ رہے ہیں اور بلوچستان کو ایک منصوبے کے تحت پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہمارے سیکورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائینگے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ رات جس طرح پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا گیا یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اور یہ واقعہ ایک سازش ہے اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :