ٹنڈوالہ یار٬پبلک ہیلتھ کے افسران وملازمین نے واٹر سپلائی کاصاف پینے کا پانی زمینداروںکو فروخت کرنا شروع کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پبلک ہیلتھ کے راشی افسران وملازمین نے واٹر سپلائی کاصاف پینے کا پانی زمینداروںکو فروخت کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گذرجانے کہ باوجود منصور کالونی اور کشمیری کالونی کہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار قومی کمیشن برائے بین المذاہب ھم آھنگی وانسانی حقوق پاکستان ضلع ٹنڈوالہ یار کے جنرل سیکریٹری عبدالستار کشمیری نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا عبدالستار کشمیری نے کہا کے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے ہم اہل علاقہ کشمیری کالونی اور منصور کالونی کے ہزاروں رہائشی افراد پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں لیکن دوسری جانب پبلک ہیلتھ کے راشی افسران اور ملازمین نے بھاری رقم لیکر پینے کا صاف پانی بااثر زمینداروں کو فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جسے وہ اپنی زرعی زمینوں میں چھوڑرہے ہیں جو غیر قانونی کام ہے اور ہم نے اس اہم مئسلے پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سمیت دیگر بالا حکام کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے لیکن کسی نے اس اہم مئسلے پر سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے کشمیری کالونی٬ منصور کالونی ٬ببر محلہ ٬اور دیگر کالونیوں کے ہزاروں رہائشی پینے کے صاف پانی سے محروم ہوچکے ہیں اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں عبدالستار کشمیری نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کے پبلک ہیلتھ کے رشوت خور افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :