سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے اہم منصوبے کے معاہدے پر دستخط

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے اہم منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے٬ شہر کو ہالیجی سے پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ٬تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کو یومیہ 65 ملین گیلن اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبہ 65 ایم جی ڈی پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور کنسلٹنٹ فرم اے ای ( انجینئرنگ ایسوسی ایٹس) کے درمیان دستخط ہوگئے ٬واٹربورڈ کی جانب سے 65 ایم جی ڈی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر علی زرداری اور ای اے کے ڈائریکٹر علی اصغر نے دستخط کئے جبکہ بطور گواہان ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید اور ای اے کے انجینئر منور الزمان نے بھی دستخط کئے ٬اس موقع پر واٹربورڈ کے ڈی ایم ڈی پلاننگ مشکورالحسنین اور پروجیکٹ منیجر 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ آصف خان بھی موجود تھے ٬معاہدے کی روح سے کنسلٹنٹ فرم اے ای منصوبے کی تکمیل کے لئے دستاویز کی تیاری ٬ ڈیزائننگ ٬ جیوٹک و زمینی سروے کرے گی ٬منصوبے کے تحت کراچی کیلے ہالیجی سے براستہ پپری پانی کی ہنگامی طور پر فراہمی ممکن بنائی جائے گی٬ امید ہے کہ اس منصوبہ سے شہر میں فراہمی آب کی صورتحال میں بہتری آئے گی٬واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی خصوصی دلچسپی سے سندھ حکومت نے اس منصوبے کو اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا تھا ۔

#

متعلقہ عنوان :