میرپورماتھیلو٬ قومی شاہراہ پرٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاںبحق٬ دوزخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)میرپورماتھیلوکے قریب قومی شاہراہ پرٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاںبحق٬ دوزخمی۔ تفصیلات کے مطابق سومراکالونی میرپورماتھیلوکے رہائشی دوافرادفاروق احمد٬امجدعلی چاچڑگزشتہ شب میرپورماتھیلوسے موٹر سائیکل پرسوارہوکردرگاہ جہانپورشریف میرانورشاہ بخاری کے سالانہ عرس میںشرکت کیلئے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرالر کی زوردارٹکرلگنے سے جاںبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرجاںبحق ہونے والے افرادکے رشتہ دارحافظ چاچڑ٬عمران چاچڑجائے حادثہ پرپہنچے توانہیںبھی ایک تیزرفتارگاڑی نے ٹکرماردی جس سے حافظ محمدچاچڑموقع پرجاںبحق ہوگیاجبکہ عمران چاچڑشدیدزخمی ہوگیا۔ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے تینوںافرادکی ہلاکت پرعلاقہ کی فضاء سوگوارہوگئی۔جبکہ زخمی عمران چاچڑکواسپتال داخل کیاگیاہے۔ایک دوسرے حادثے میںکوری جوکھیوکے مقام پرایک شخص عبدالحمیدکھوکھرشدیدزخمی ہوگیاجوکہ رحیم یارخان اسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی میںدم توڑگیا۔#