پولیس سنٹر میں سیکورٹی لیپس کیسے ہوا تحقیقات ہونی چا ہیں٬ عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ کی سانحہ کوئٹہ کی پر زور مذمت٬ سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی سول اسپتال میں عیادت کی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں٬پولیس سنٹر میں سیکورٹی لیپس کیسے ہوا اس کی تحقیقات ہونی چا ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی سول اسپتال میں عیادت کی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی عیادت کے بعد سول اسپتال کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں سیکورٹی لیپس کیسے ہوا اس تحقیقات کی جائیں۔

بلوچستان میں سیکورٹی ناقص کیوں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ناقص سیکورٹی انتظامات کا جواب دیں جبکہ وزیراعظم کو سیکورٹی انتظامات پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔ بلوچستان میں سیکورٹی پر 30 ارب خرچ ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا 2 نومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے اور یہ دن نئے پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے عمران خان ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :