حکومت پنجاب کے انسدادڈینگی پلان پر عملدرآمد کیلئے سرویلنس سسٹم کی نگرانی کی جائے ٬ڈی سی او بھکر

منگل 25 اکتوبر 2016 20:55

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے ضلعی محکمہ صحت کی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ حکومت پنجاب کے انسدادڈینگی پلان پر کماحقہ عملدرآمد کیلئے سرویلنس سسٹم کی فعال کارکردگی کڑی نگرانی کے تحت برقراررکھی جائے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کے تدارک کیلئے آگاہی کاعمل موثر انداز میں جاری رکھاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ احکامات ضلعی صنعت زار اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول چاہ چمنی سمیت سرکاری اداروں اور شہری علاقہ کے دورہ کے موقع پر جاری کیے جس کے دوران انہوں نے انسداد ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی او احمد مستجاب کرامت کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ضلع میں ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کے بارے میں بتایا اور سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔انسپکشن کے دوران ڈی سی او نے مذکورہ اداروںکی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ احاطہ جات میں صفائی کا بہتر نظام برقرار رکھا جائے اور پانی جمع ہونے کے جملہ ذرائع کا خاتمہ یقینی بنایاجائے تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہونے پائے۔

متعلقہ عنوان :