بھکر٬پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کی ترجیحات پر عملدرآمد یقینی بنانا ضلعی محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران اور سکولوں کے سربراہان کی اہم ذمہ داری ہے٬ڈی سی او

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے کہاہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کی ترجیحات پر حسب منشا عملدرآمد یقینی بنانا ضلعی محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران اور سکولوں کے سربراہان کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس ذمہ داری کی تکمیل کیلئے کامل پیشہ ورانہ مہارت سے مطلوبہ کارکردگی کامظاہرہ کیاجائے۔

ڈی سی او نے یہ ہدایات گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول چاہ چمنی کے معائنہ کے موقع پر جاری کیں۔معائنہ کے دوران ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اور ڈی ایم او سید لیاقت علی گیلانی بھی انکے ہمرہ تھے۔ڈی سی اواحمد مستجاب کرامت نے پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پرعملدرآمد کے سلسلہ میں سکول انتظامیہ کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیااور موقع پر موجودسکول کی ہیڈمسٹریس کو تاکید کی کہ تدریسی اور انتظامی امور میںاحسن کارکردگی مذکورہ روڈمیپ کی ترجیحات کے مطابق برقرار رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے معائنہ کے دوران مختلف کلاسوں میں طالبات کی حاضری بھی چیک کی اور ایک کلاس میں طالبات کی حاضری مارک نہ کیے جانے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اصلاح احوال کیلئے احکامات جاری کیے۔ڈی سی او نے آئی ٹی لیب کے معائنہ کے دوران آئی ٹی ٹیچر کی تدریسی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے سکول میں صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور سکول انتظامیہ کو تاکید کی کہ صفائی کا عمدہ نظام روزانہ کی بنیاد پر مکمل نگرانی کے تحت برقراررکھاجائے ۔

متعلقہ عنوان :