مریدکے٬ محکمہ مال نے نواحی علاقہ فتح پوری کے مبینہ اشتہاری مجرم نثار احمد کی زمین نیلام کر دی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ مال مریدکے نے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تھانہ صدر پولیس کی مدد سے نواحی علاقہ فتح پوری کے مبینہ اشتہاری مجرم نثار احمد کی زمین نیلام کر دی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر قانون گو چودھری خالدمحمود اور پٹواری نذر محمد واہگہ و دیگر عملہ نے تھانہ صدر مریدکے پولیس کی مدد سے موضع فتح پوری کے مبینہ اشتہاری مجر نثار احمد کی چار کنال اراضی غلام مصطفی ولد علی اکبر بھٹی کو 6لاکھ پچھتر ہزار روپے میں نیلام کر دی۔ محکمہ مال کے عملہ نے نواحی علاقہ ٹپیالہ دوست محمد اشتہاری ملزم جمیل کی زمین کو بھی نیلام کر دیا گیا۔