مریدکے٬ با اثر افراد نے پٹواری کی ملی بھگت سے خاتون سرکاری سکول ٹیچر کو فرضی زمین فروخت کرکے پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) با اثر افراد نے پٹواری کی مبینہ ملی بھگت سے خاتون سرکاری سکول ٹیچر کو فرضی زمین فروخت کرکے پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

(جاری ہے)

محلہ سلطان پارک مریدکے کے رہائشی رانا محمد لطیف کے مطابق فیاض بھٹی نامی شخص نے حلقہ کے پٹواری کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے محلہ منان پارک مریدکے میں اس کی بیٹی سرکاری سکول کی ٹیچر ننگل کسوالہ صائمہ لطیف کو پانچ لاکھ روپے کے عوض چار مرلے ایک سرساہی زمین کا پلاٹ فروخت کیا اور تمام رقم وصول کر لی۔

پٹواری نے پلاٹ کا انتقال نمبر20040بھی درج کر لیا۔ خریداروں نے جب خالی پلاٹ پر تعمیر کی کوشش کی تو سابقہ مالکان نے انہیں زبردستی روک دیا اور کہا کہ یہ زمین ان کی نہیں ہے ان کے ساتھ فراڈ ہو چکا ہے۔ رانا لطیف کے مطابق با اثر افراد نے ان کی بیٹی کے ساتھ فراڈ کیا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ان کی رقم واپس دلائی جائے یا زمین کا قبضہ دلایا جائے۔