نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ٬ایک شخص جاں بحق٬دوزخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:36

نوشہرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عتیق اعظم ولد میر اعظم ساکن ادینہ صوابی ٬سید ولد تاج ولی سکنہ ترکئی صوابی ٬ عبد القادر ولد فضل مالک ساکن کالو خان صوابی موٹر سائیکل پر نوشہرہ سے صوابی جارہا تھا جو نہی رسالپور گیٹ نمبر 7 پہنچے تو ان کا موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں عبدالقادر ولد فضل مالک سکنہ کالو خان موقع پر جاں بحق جبکہ عتیق اعظم ولد میر اعظم ساکن ادینہ صوابی سید ولد تاج ولی سکنہ ترکئی صوابی شدید زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پر طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :