مسلح افرادنے ویلج کونسل مندوری کے نائب ناظم کوبھتیجے سمیت قتل کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:36

نوشہرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) نظامپور کے علاقے ویلج کونسل مندوری کے نائب ناظم ارشد علی اور اس کے بھتیجے کو تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے۔حضرو پولیس نے دوھرے قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق دلبرخان ولد جان خان ساکن امان پورہ نظامپور نوشہرہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے جبکہ اس کا بھائی ویلج نائب ناظم مندوری ارشد علی اس کابیٹا صمد علی بھتیجا بلاولد خالد مرحوم ٬نادر خان٬ اور نعمان اپنی دکان راوی مارکیٹ کامرہ میں موجود تھے۔

کہ اس دوران ملزمان ملزمان بشیر ولد رشید ٬ نظیر ولد فردوس٬ ایوب ولد یعقوب ساکنان امان پورہ نظامپور حال اٹک موٹر سائیکل 125 ہنڈابلا نمبر پر ائے۔

(جاری ہے)

بشیر اور فردوس نے میرے بھائی ارشد علی پر فائرنگ شروع کردی۔ جس سے وہ موقع پرہلا ک ہوگا۔ اس دوران بشیر نے آواز دی کہ بچوں کو بھی ختم کردو جس پر ایوب ولد یعقوب نے بلال اور صمد پر فائرنگ کردی جس سے بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا اورصمد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دونوں کی لاشیں نظام پور لائی گئی ۔ وجہ عناد ملزمان کے ساتھ سابقہ دشمنی ہے۔ اس سے قبل بھی ملزمان ارشد علی کے دوبھائیوں کوقتل کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :