پشاورکے رہائشی کو اکبرپورہ کی حدودمیں قتل کردیاگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:36

نوشہرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاور کے علاقے سربند کے چوبیس سالہ نوجوان کوجبہ داود زئی کے جنگل میں سفاک ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا سفاک ملزمان نے اس کی دو انکھیں بھی نکال لیں۔اکبرپورہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساجد ولد عبدالرحمن ساکن سربند پشاور نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بھانجا اختر حسین ولد اصراف حسین پچیس روز قبل مانسہرہ کے لئے گھر سے نکلا تھا۔

آج اس کو اطلاع ملی کہ اس کا بھانجا جبہ داودزئی کے جنگل میں قتل شدہ پڑا ہے۔ جب وہ وہاں آیا تو دیکھا اس کابھتیجا قتل شدہ پڑا تھا اور سفاک ملزمان نے اس کی دونوں آنکھیں بھی نکال لی تھیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان نے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :