دارلحکومت میں سنوکر کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے٬ڈاکٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد کپ کے چیمپین اور رنرز اپ جونئیر کھلاڑیوں کو ماہانہ سکالر شپ دیں گے سال بھررینکنگ ٹورنامنٹس کے علاوہ تربیتی کیمپ لگائیں گے٬جنرل باڈی اجلاس سے خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق وزیر مملکت وسینئر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وفاق دارالحکومت میں گزشتہ چار پانچ سالوں میں سنوکر کا معیار بہت تیزی سے بلند ہوا ہے۔ جو نیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور اسے مزید مقبول بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسلام بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (IBSA)کے انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد شرکاء اجلاس سے خطاب کریں گے٬ انہوں نے سنوکر کلبس کے اونرز کو سراہا کہ انہوں نے اپنے کلبس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہم جونئیر کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کریں گے انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے رینکنگ سینئر و جونیئر ٹورنامنٹس کے ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں کو تمام سال سکالر شپ بھی دیں گے ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا٬ اجلاس سے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا سیکرٹری جنرل محمد فہیم انور٬ مسز ابرار اعظم٬زبیر جرال (لیگل ایڈوائزر)آفیشل ہیڈ کوچ ارشد قریشی اور کوچ فہد وحید نے بھی خطاب کیا سیکرٹری جنرل فہیم انور نے ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم٬ سیکرٹری عمران ڈھلوں اور فنانس سیکرٹری اسحاق چودھری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کلب کے بانی سرپرست اعلٰیٰ ابرار اعظیم مرحوم کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :