ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے صوبائی ملازمین کی تنخواہیں جلد جاری کی جائیں٬پرویز خٹک

منگل 25 اکتوبر 2016 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیکرٹری محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے صوبائی ملازمین کی تنخواہیں جلد جاری کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہند وملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہوں کی ادائیگی 30 اکتوبر سے پہلے یقینی بنائی جائے تاکہ ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار خوش اسلوبی سے منا سکیں اور اس خوشی میں بھر پور حصہ لے سکیں۔