وزیرخزانہ سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدرکی ملاقات ٬اسحاق ڈار کی تاکی ہوکونکاؤ کواے ڈی بی کاصدربننے پرمبارکباد

منگل 25 اکتوبر 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدرتاکی ہوکونکاؤکی ملاقات ٬اس موقع پروزیرخزانہ نے دوسری باراے ڈی بی کاصدربننے پرمبارکباد دی ۔انہوںنے اے ڈی بی پروگرام کی گروتھ کے حوالے سے پروگرام میں ترقی کوسراہااس دوران وزیرخزانہ سے کوئٹہ میں ہونے والے سانحہ پربھی دکھ کااظہارکیا۔

اے ڈی بی کے صدرنے کوئٹہ واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس خبرپرافسوس ہواہے ۔انہوںنے کہاکہ ایسے واقعات حیران کن ہیں ٬مگردہشتگردی میں شاندارخدمت سرانجام دینے پرپاکستانی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اے ڈی بی کے صدرپاکستان کے دورہ پرہیں یہاں پروہ وزیرخزانہ سے ملک کی پارٹنرشپ پربات کرنے علاوہ کارک کی 15ویں میٹنگ میں شرکت کریں گے٬جوکہ پاکستان منعقدکررہاہے ٬ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے اے ڈی بی کے صدرکوپاکستان کی معاشی صورتحال بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کومکمل کرنے سے کمٹمنٹ کااندازہ لگایاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ فورکس ذخائربلندترین سطح پرمہنگائی سنگل ہندسے میں اوربلندترقی شرح نے پاکستان کواے ڈی بی کااچھاپارٹنربنادیاہے ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان اے ڈی بی کے ساتھ پارٹنرشپ کواہمیت دیتاہے ٬حکومت توانائی اورانفراسٹرکچرکے منصوبوں کوخاص اہمیت دیتاہے ٬حکومت کی مائیکرواکنامک پالیسیوں سے گروتھ ریٹ کوبڑھانے اورسوشل سیکٹرمیں اخراجات کرنے کاموقع ملے گااے ڈی بی کے صدر نے کہاکہ پاکستان کے مضبوط معاشی پروفائل کودیکھتے ہوئے اورملک کی گروتھ میں بہتری کی بدولت اے ڈی بی انفراسٹرکچرریلوے ٬سڑک ٬پورٹ٬توانائی سمیت دیگرشعبوں میں ترقیاتی مددفراہم کرنے کوکہاہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مورگن سٹنلے میں شمولیت سے عالمی سرمایہ کاروں کوپاکستانی معیشت پراعتمادبڑھے گااسحاق ڈارنے کہاکہ کارک کانفرنس سے خطہ کے ممالک کوآپس میں تعاون بڑھانے کاموقع ملے گا۔(یاسرعباسی)