الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانیوالی تین سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں نشان الاٹ کرنے کی منظوری دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی تین سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے لئے عبوری طور پر نشان الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) ٬ پاکستان مسلم لیگ(ق) اور نیشنل پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے بعد پنجاب میں ریٹئرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے لہذا انہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کا نشان عبوری طور پر جاری کیا جائے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن کے بعد سالانہ حساب جمع نہ کرانے والی پارٹیوں کو انتخابات کے دوران انتخابی نشان آلاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ (جاوید)