محکمہ لا ئیو سٹا ک دودھ کی پیدا وا ر میں اضا فے کیلئے احسن اقدا ما ت کررہا ہے٬ممتازاحمد منیس

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

ملتان۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)سابق صو با ئی وزیر اورچیئر مین لا ئیو سٹا ک کمیٹی برا ئے زرعی کمیشن پنجاب ممتاز احمد خان منیس نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب نے جعلی اور ملا وٹ شدہ اشیاء خوردونوش بالخصوص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف نئی قانون سازی مکمل کر لی ہے جس کے تحت 10 سال تک قید اور جرمانے جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ پینے سے ہلاکت کی صورت ذمہ داران کو سزائے موت بھی دی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت میں ملوث مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی افزائش کو موثر بنا کر دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے احسن اقدامات کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز محکمہ لا ئیو سٹا ک و ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیرا ہتما م خا لص دودھ کی افا دیت اجا گر کر نے کیلئے منعقدہ دودھ کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطا ء الحق ٬ ای ڈ ی او ززراعت شفقت حسنین بھٹی٬ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈاکٹر منصو ر ٬ڈسٹر کٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین بھٹی٬ ایم پی اے شہزا د مقبول بھٹہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین لائیو سٹاک ممتا ز احمد خا ن منیس نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ کسا ن بھا ئی زیاد ہ سے زیا د ہ دو دھ دینے والے جانوروں کی افز ائش کریں ۔ ملاوٹ ما فیا کی سر کوبی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے سخت احکاما ت جا ر ی کئے ہیں ۔بعد ازا ں کانفر نس میں مختلف ترقی یا فتہ کاشتکا روں اور ماہر ین نے خطا ب کر تے ہوئے شر کاء کو دودھ کی افا دیت اور ملا وٹ سے بچنے کی آ گا ہی دی۔