لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی آئوٹ آف ٹرن پرموشنز کیس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل

منگل 25 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی آئوٹ آف ٹرن پرموشنز کیس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ پانچ رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس یاور علی٬ جسٹس عائشہ اے ملک٬ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان شامل ہیں٬ ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 28 اکتوبر سے آئوٹ آف ٹرن پروموشنز کیس کی سماعت کریگا۔ انسپکٹر منصور الٰہی سمیت متعدد پولیس افسران نے اپنی تنزلیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا ہے۔