ووٹرز کی قابلیت کم ازکم میٹرک قرار ٬ ووٹ ڈالنا لازمی قراردیا جائے ٬ مردم شماری کمیشن کا ادارہ قائم کیا جائے ٬ انتخابات ایک کی بجائی3 دن میں کرائے جائیں ٬ بیلٹ پیپر کے آخری کام میں نوٹا لکھا جائے ٬ مطلب وہ کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دینا چاہتا

جناح تھنکرز فورم کے صدر آزاد بن حیدر کی پریس کانفرنس میں حکومت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز

منگل 25 اکتوبر 2016 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جناح تھنکرز فورم کے صدر اور تحریک پاکستان کے کارکن آزاد بن حیدر نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کی قابلیت کم ازکم میٹرک قرار دی جائے اور ووٹ ڈالنا لازمی قراردیا جائے ٬ مردم شماری کمیشن کا ادارہ قائم کیا جائے ٬ انتخابات ایک کی بجائے تین دن میں کرائے جائیں ٬ بیلٹ پیپر کے آخری کام میں نوٹا لکھا جائے جس کا مطلب ہے وہ کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دینا چاہتا ۔

وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ آزاد بن حیدر نے کہا کہ وہ ایک شہری کی حیثیت سے انتخابی اصلاحات کی تجاویز پیش کر رہے ہیں اور امید ہے متعلقہ کمیٹیوں کے اراکین کو یہ پیش کی جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اصلاحات کی تجاویز میں ووٹ ڈالنا لازمی قرادیا جائے اور ووٹر کی تعلیم کم سے کم میٹرک یا اس کے مساوی کسی رجسٹر ڈمدرسے کی تعلیم ہونا لازمی قراردیا جائے ٬ خانہ شماری خانہ شماری و مردم شماری کے لئے کسی فوجی ریٹائرڈ جنرل یا باکردار بیوروکریسی ٬ سپریم کورٹ کی اجازت سے ایک مردم شماری کمیشن کا ادارہ قائم کیا جائے ٬ ہر ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی نگرانی میں صوبائی سطح پر پرووینشنل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں اور قومی سطح پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں سیاسی جماعتوں کے انتخابات لازمی قراردیا جائے ۔

انتخابات ایک کی بجائے تین دن میں کرائے جائیں ٬ صرف اس پارٹی کو رجسٹرڈ کیا جائے جس کے انتخابات ضلع ٬ صوبائی اور وفاقی سطح پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں ہوں ٬بیلٹ پیپر پر آخری کالم میں نوٹا لکھا جائے جس کا مطلب ہے وہ کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں چاہتا ٬ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں وک صادق اور امین ہونا چاہیے ٬ اسلامی نظریاتی کونسل کو اس کا ذمہ دار بنایا جائے ٬ تمام سیاسی جماعتوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ 30فیصد نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو امیدواروں کے نامزدگی فارم داخل کرانے کے بعد ان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے وغیر شامل ہیں ۔ (م ن /ع ا)

متعلقہ عنوان :