میر واعظ عمر فاروق کا بھارتی قابض افواج کی پابندیوں کے باوجود نماز جمعہ جامع مسجد سری نگر میں ادا کرنے کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی قابض افواج کی پابندیوں کے باوجود نماز جمعہ جامع مسجد سری نگر میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 15ہفتوں سے جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کرنے دی تاہم اس دفعہ بھارتی افواج کی پابندیوں کے باوجود ہر صورت جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔ (م ن)