جناح تھنکرز فورم کا فوری مردم شماری کرنے کا مطالبہ

الیکشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے فوج کے ریٹائرڈ جرنیل کو چیف الیکشن کمشنز اور بیوروکریٹس کو ممبر بنایا جائے سیاسی جماعتوں میں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کرائے٬ انتخابات کیلئے ایک کی بجائے تین دن مقرر کئے جائیں٬؛پریس کانفرنس

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انتخابی اصلاحات پر کام کرنے والے معروف ادارے جناح تھنکرز فورم نے فوری مردم شماری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا کہ الیکشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے فوج کے ریٹائرڈ جرنیل کو چیف الیکشن کمشنز اور بیوروکریٹس کو ممبر بنایا جائے کیونکہ عدلیہ کے پاس انتظامی تجربہ نہیں ہوتا٬ اراکین اسمبلی ٬سینیٹ اور ووٹرز کے لئے تعلیمی معیار مقرر کیا جائے ٬ سیاسی جماعتوں میں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ٬ انتخابات کے لئے ایک دن کی بجائے تین دن مقرر کئے جائیں۔

تھنک ٹینک جناح تھنکرز فورم کے سربراہ٬ ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کے کارکن آزاد بن حیدر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں معروف قانون دان۔

(جاری ہے)

۔سینئر صحافی غلام مصطفی ملک اور ماہر تعلیم ملک ابرار حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیانتخابی اصلاحات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔21نکاتی رپورٹ میںآزاد بن حیدر ے فری فیئر الیکشن کمیشن کے قیام ٬ ووٹر کے مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی۔

انہوں نے کہا کہ 18سال سے مردم شماری نہیں ہورہی جس سے تمام شہریوں کے سماجی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ میں حکومت کا ہر بہانہ مضحکہ خیز ہے کہ فوج ابھی فارغ نہیں ہے۔ خانہ شماری مردم شماری کے لئے ایک خودمختار کمیشن بنایا جائے جا کا سربراہ حاضر سروس جرنیل یا بیورو کریٹ ہو اور اسے وزارت داخلہ کی بجائے خودمختاری دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں ووٹ ڈالنا لازمی قراردیا جائے۔ووٹر کی کم از کم تعلیم میٹرک مقرر کی جائے ٬ اراکین اسمبلی کے لئے تعلیمی معیار مقرر کیا جائے ٬ سیاسی جماعتوں میں ضلع٬ صوبہ اور مرکزی سطح پر انتخابات الیکشن کمیشن کی نگرانی کرائے جائیں ٬ پولنگ تین دن میں کی جائے ٬ جامعات ٬ پریس کلبز٬ چیمبر آف کامرس٬ ڈسٹرکٹ کورٹس٬ ہائی کورٹ٬سپریم کورٹ ٬ ایئرپورٹس ٬ ریلوے اسٹیش٬ جیلیں ٬ بس اڈے ٬ ہسپتالوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں ٬ ووٹنگ الیکڑانگ ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں ٬ پرچی پر امیدواروں کے نشانوں کے علاوہ NOTAبھی ہو تاکہ کوئی اگر کسی کو ووٹ نہ دینا چاہے تو وہ NATOپر نشان لگائے۔

انتخابات متناشب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے ہیں ٬ آرٹیکل 62٬63پر عمل کرایا جائے۔اقلیتوں کے لئے براہ راست نمائندگی ہو٬ سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ خواتین کو ٹکٹ دیں ٬ ترقیاتی فنڈز ختم کئے جائیں ٬ مقننہ اور انتظامیہ کو علیحدہ کیا جائے ٬ قومی اسمبلی کے حلقے بڑھائے جائیں ٬دھاندلی کے خالف اپیلوں کا فیصلہ 6ماہ ہو جائے۔ جن امیدواروں کے کسی بھی عدالت میں مقدمے زیر سماعت ہوں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے ٬جانچ پڑتال کے لئے تین ماہ کا ٹیم ہو۔ صدر براہ راست منتخب ہو۔ غیر حاضر اراکین اسمبلی و سینیٹ پر جرمانے کئے جائیں ٬سینیٹ کے انتخابات براہ راست ہوں۔