سکھر میںپنجاب گروپ آف کالجز کا کیمپس اچانک بند کیا جانے کیخلاف طلبہ کا احتجاج

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سکھر میںپنجاب گروپ آف کالجز کا کیمپس اچانک بند کیا جانے کیخلاف سکھر سے تعلق رکھنے والے گیارہویںبارہویں جماعت کے طلبہ نے سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق احتجاج کرنے والے طلبہ لعل بخش ٬ حمزہ٬ عدان ٬ قاسم سمیت دیگر نے بتایا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے کچھ عرصہ قبل سکھر کی سوسائٹی کے علاقہ میں کیمپس قائم کیا گیا جہاں طلبہ کو داخلہ دیئے گئے اور ہر طالبعلم سے چھ ماہ کی فیس 30 ہزار روپے وصول کیے گئے٬کچھ عرصہ کالج چلا تاہم بعد ازاں تعلیمی عمل بند کر دیا گیا ٬ کالج کے پرنسپل سمی ڈائریکٹر کالجز اور ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا٬ جس سے وہ پریشانی کا شکار ہیں٬ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کیخلاف کارروائی کر کے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :