سکھر میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیںگے٬ میئرو ڈپٹی میئر سکھر

منگل 25 اکتوبر 2016 20:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)سکھر میونسپل کارپوریشن کے میئر ا رسلان اسلام شیخ ٬ ڈپٹی میئر طارق چوہان نے کہا ہے کہ کارپوریشن کی آمدن میںاضافہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن سکھر کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے غور کیلئے متعلقہ افسران کیساتھ اجلاس میں کیا٬ اجلاس کے دوران میئرسکھر و ڈپٹی میئر سے عملداروں پر زور دیا کہ میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں اضافہ کیلئے ٹیکس ریکوری کو یقینی بنایا جائے اور عملہ مقرر کیا جائے تاکہ میونسپل کی ٹیکس ریکوری ہو سکے٬ انہوںنے سانحہ کوئٹہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں دہشگردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جو قابل مذمت ہے٬ پوری قوم پاک فوج اور حکومت کیساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاء مانگی گئی۔