Live Updates

بلوچستان میں باہر کی ایجنسیاں مداخلت کر رہی ہیں٬وزیراعظم کو اس صوبے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی٬نوازشریف لندن کے بجائے بلوچستان کے دورے کریں ٬ وزیراعلیٰ بلوچستان پارلیمنٹ میں جاکر بتائیں کہ سیکیورٹی پر 30کروڑ ارب روپے کہاں خرچ ہوئے٬ 2نومبر کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں باہر کی ایجنسیاں مداخلت کر رہی ہیں٬وزیراعظم کو بلوچستان پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی٬نوازشریف لندن کے بجائے بلوچستان کے دورے کریں۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس پکڑے جانے پر بلوچستان کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ٬وزیراعلیٰ بلوچستان پارلیمنٹ میں جاکر بتائیں کہ سیکیورٹی پر 30کروڑ ارب روپے کہاں کرچ ہوئے٬ہم 2نومبر کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

وہ منگل کو کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دوبارہ بڑا سانحہ ہوا ہے٬بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان پارلیمنٹ میں جاکر بتائیں کہ اتنا پیسہ کدھر خرچ ہوا٬30ارب روپے سیکیورٹی پر کہاں خرچ ہورہے ہیں٬وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی پر زیادہ توجہ دینی چاہیے٬نوازشریف لندن کے بجائے بلوچستان کے دورے کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس پکڑے جانے پر بلوچستان کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2نومبر پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن دن ہے٬دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہے٬کیا کرپٹ مافیا اسی طرح ملک کو لوٹتارہے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کا مطلب ہے کہ اپنی پولیس پر خرچ کریں اور اسے غیر سیاسی بنائیں٬کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا٬قومی ایکشن پلان کے نکات میں شامل تھا٬نیپ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بی بی سی نے رپورٹ دی کہ ایم کیو ایم کو ’’را ‘‘ فنڈنگ کرتی تھی٬دہشتگرد حملے کی روک تھام کیلئے بہتر تیار ہونا چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرداریوں اور شریفوں کیلئے نہیں بنا تھا٬کسی اور کی جنگ میں لڑ کر ہم اپنے اوپر عذاب لائے ہیںِ٬بلوچستان میں باہر کی ایجنسیاں آپریٹ کر رہی ہیں اور بھارت کا جاسوس پکڑنا اس بات کا ثبوت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں 2نومبر کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے اور 2نومبر ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے٬سیکیورٹی لیپس کس طرح ہوا اس بات کی تفتیش ہونی چاہیے٬پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ بہت تکلیف دہ ہے۔شہید ہونے والے کیڈٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرچکے تھے۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات