وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی آغا خان ہسپتال جاکر عیادت کی٬ والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو سے آغا خان ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے فضل اللہ پیچوہو سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ بھی موجود تھے۔اس وقت فضل اللہ پیچوہو ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں اور ان کی والدہ بھی ڈینگی بخار کے سبب انتقال کر گئیں ہیں۔ فضل اللہ پیچوہو کی شریک حیات ایم این اے عذرہ پیچوہو بھی ڈینگی سے متاثرہیں اور آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔