اٹک٬صاف ستھر ا شہر پروگرام کے تحت پیپلز کالونی اٹک میں صفائی مہم جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 19:50

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)پیپلز کالونی اٹک میں پرائیویٹ سطح پر کام کرنے والی کمپنی (صاف ستھرا شہر ) کے حوالے سے تجربہ کار اورمہارت رکھنے والے شہزاد ہاشمی نے محکمہ ہاوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ نے ایسے غیر الاٹ شدہ پلاٹوں سے جن میں عوام کچرا پھینک جاتے ہیں اوراس کچرے سے علاقے میں بیماریاں جنم لیتی تھی صاف ستھر ا شہر پروگرام کے تحت پیپلز کالونی اٹک میں صفائی مہم جاری ہے اس موقع پر اے ڈ ی سی جی اٹک اکرام الحق ٬پراجیکٹ انچارج (صاف ستھرا شہر ) شہزاد ہاشمی ٬نامز د وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ٬شیخ ظہور الہٰی کونسلر ٬سجاد تنولی کونسلر بھی موجود تھے علاقہ مکینوں نے صفائی مہم کو سراہا اور کہا کہ پورے اٹک کے شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی پراجیکٹ شروع کیے جائیں تاکہ ضلع اٹک کی آب و ہوا صاف ہوسکے اوربیماریوں میں کمی آسکے علاقہ مکینوں نے کہا کہ صفائی مہم سے علاقہ کا حسن دوبالا ہوگا اور تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا علاقہ مکینوں نے کہا کہا اٹک شہرمیںمخصوص جگہ پر کچرا پوائنٹ بنائے جائیں اورکچرا پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور قانون سازی بھی کی جائے ۔