جیکب آباد٬انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ عزیز ہاکی کلب نے جیت لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ عزیز ہاکی کلب نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام حمیدیہ ہائی اسکول میں کرایا گیا ٬ ٹورنامنٹ میں 5ٹیموں عزیز ہاکی کلب٬ شاہین ہاکی کلب٬ اسلامیہ ہاکی کلب٬ مہران ہاکی کلب اور مسلم فورس ہاکی کلب نے حصہ لیا ٬ انٹر کلب ہاکی ٹورمنٹ کا فائنل میچ عزیز ہاکی کلب اور شاہین ہاکی کلب کے درمیان ہوا٬ جس عزیز ہاکی کلب نے 3کے مقابلے میں 4گول سے جیت لیا٬ عزیز ہاکی کلب کی جانب سے مدثر رند نے 2گول جبکہ آصف جمالی اور تیمور سومرو نے ایک ایک گول کئے٬ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر حمیدیہ ہائی اسکول منیر احمد کھوسو تھے جبکہ اعزازی مہمان میں عبدالحمید سومرواور بشیر احمد جمالی تھے٬ اس موقع پر فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :