میپکو نے رواںمالی سالء کی پہلی ششماہی کے دوران131کلومیٹر سے زائد طویل ہائی ٹینشن لائنیں نصب کی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کونئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور بجلی کی بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی کے لئے رواںمالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران131کلومیٹر سے زائد طویل ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)لائنیں نصب کی ہیں ان کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں ایچ ٹی لائنوں کی کل لمبائی72ہزار103کلومیٹر ہوگئی ہے جبکہ صارفین کو بہتر وولٹیج فراہم کرنے کے لئی177 کلومیٹر ایل ٹی لائنیں نصب کی گئی ہیں ان کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں ایل ٹی لائنوں کی کل لمبائی47ہزار381 کلومیٹر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی2016ء سے ستمبر 2016ء کے دوران میپکوملتان سرکل میں6کلومیٹر ایچ ٹی اور4کلومیٹر ایل ٹی٬ڈی جی خان سرکل میں8 کلومیٹر ایچ ٹی اور11 کلو میٹر ایل ٹی٬وہاڑی سرکل میں22کلومیٹر ایچ ٹی اور43کلومیٹر ایل ٹی٬بہاولپور سرکل میں30کلومیٹر ایچ ٹی اور62 کلومیٹر ایل ٹی٬ ساہیوال سرکل میں20کلومیٹر ایچ ٹی اور20کلومیٹرایل ٹی ٬رحیم یار خان سرکل میں2کلومیٹر ایچ ٹی اور2کلومیٹر ایل ٹی٬مظفرگڑھ سرکل میں11کلومیٹر ایچ ٹی اور20کلومیٹر ایل ٹی ٬بہاولنگر سرکل میں3کلومیٹر ایچ ٹی اور10ایل ٹی اورخانیوال سرکل میں26کلومیٹر ایچ ٹی لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔