ریٹائر ہونے والے ملازمین کا کام سے رشتہ ٹوٹاہے ہم سے نہیں٬ چیف انجینئر آپریشن میپکو

منگل 25 اکتوبر 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)چیف انجینئر آپریشن میپکو شاہد حمید چوہان نے کہا ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا کام سے رشتہ ٹوٹاہے ہم سے نہیں۔ ان کے لئے میپکو کے دروازے ویسے ہی کھلے رہیں گے جیسے دوران سروس تھے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ 92ویںریٹائرمنٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کا حصہ رہیں گے پہلے تنخواہ لیتے تھے اب پنشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔میپکو انتظامیہ کی اولین ترجیح اپنے ملازمین کی فلاح وبہبود ہے انتظامیہ اس سلسلہ میں ہمیشہ کی طرح کوشاں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ان تقاریب کے انعقاد کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن٬ واجبات کو بروقت ان کی دہلیز پر پہنچاناہے تاکہ جن ملازمین کی 60سالہ سروس کی تکمیل تک جو مشکلات درپیش ہوتی ہیں ان کا انتظامی طورپر حل کرکے بقایاجات کے چیک بروقت اداکردئیے جائیں۔

(جاری ہے)

ریٹائرہونے والے ملازمین میں واجبات کے چیک٬ پنشن بکس اور تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ڈپٹی منیجر انکوائریز سہیل عباس٬ ڈپٹی منیجر کارپوریٹ اکائونٹس اقبال منور٬سپریٹنڈنٹ سمیع اللہ قریشی ٬ نمائندہ ہائیڈرویونین مدثر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔