جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے٬گورنر پنجاب

اساتذ ہ قوم کے معما ر ہیں وہ طلبا ء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دیںاور کوالٹی ایجو کیشن پر کو ئی سمجھو تہ نہ کیا جائے٬ بہا $ الدین زکریا یو نیو رسٹی سینٹ کے نویں اجلاس سے خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے جس کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔اساتذ ہ قوم کے معما ر ہیں وہ طلبا ء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دیںاور کوالٹی ایجو کیشن پر کو ئی سمجھو تہ نہ کیا جائے ۔ہمیں ذا تی ایجنڈ ے کو پسِ پشت ڈال کر قومی ایجنڈ ے پر کام کر نا چاہیے۔

بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی سے عرصہ دراز سے وا بستگی ہے ۔میر ے لئے یہ یونیو رسٹی انتہا ئی اہم ہے ۔اس کی رینکنگ میں اگر کو ئی کمی آ ئے تو مجھے کسی صورت اچھا نہیں لگے گا ۔انہوں نے ان خیا لا ت کااظہا ر بہا ء الدین زکریا یو نیو رسٹی کی سینٹ کے نویں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی پروفیسر ڈا کٹر طاہر امین ٬رجسٹرا ر پروفیسر ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال ٬ممبر ان سینٹ وسنڈ یکیٹ٬ مختلف شعبہ جات کے سربراہا ن و سینئر اساتذ ہ موجود تھے ۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہاکہ بطو ر چا نسلر جامعا ت کے مسائل حل کر نے کی پو ری کوشش کررہا ہوںمیر ی خوا ہش ہے کہ ہما ری یونیو رسٹیا ں تعلیمی معیا ر میں بلند مقا م حا صل کریں اور دنیا میں ہما ر ی یونیو رسٹیو ں کے فار غ التحصیل طلبا ء کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جا ئے ۔ہم سب کی مجمو عی ذ مہ دار ی ہے کہ ہم زکریا یونیو رسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر کر نے کیلئے بھر پور کوشش کر یں اور تحقیقی و تخلیقی کا م کو بھی آ گے بڑ ھا یا جا ئے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ زکریا یونیو رسٹی میں کنٹر یکٹ اور ڈ یلی ویجز پر کا م کر نے وا لے ملا زمین کو ریگو لر کر نے کے حوالے سے لا ئحہ عمل مر تب کیا جائے گا تا کہ کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو ۔اسی طر ح ملا زمین کی ڈا ئر یکٹ سیلیکشن اور پروموشن کے کیسز کیلئے بھی طر یقہ کار طے کیا جائے گا تا کہ کسی ملا زم کی حق تلفی نہ ہو اور ملا زمین کی باقا عد گی سے ترقی ہو تی رہے یہ نہ ہو کہ جو ملا زم جس سکیل میںا ٓ ئے اسی میں ریٹا ئر ڈہو جائے ۔

گورنر پنجا ب نے سینٹ ممبرا ن کی اجلاس میں شر کت کر نے اور کارروا ئی میں بھر پو ر حصہ لینے پر شکر یہ ادا کیا ۔قبل ازیں سینٹ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چا نسلر بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی ڈا کٹر طا ہر امین نے سا لا نہ رپو رٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ گز شتہ ایک سال میں یونیو رسٹی کے معا ملا ت میں بہت بہتری آ ئی ہے اور رینکنگ کے اعتبا ر سے زکر یا یونیو رسٹی پاکستا ن بھر میں نو یں نمبر پر آ گئی ہے ۔

ایک سال کے دورا ن اساتذ ہ کی بھر تی کیلئے 5 سلیکشن بو رڈ کا انعقاد کر ایا گیا جس میں 180 کے قر یب اسا تذ ہ اور آ فیسر ز کی ریکرونمنٹ کی گئی جن میں 21 فیصد اساتذ ہ پی ایچ ڈ ی ہیں ۔موجود ہ حالات کے پیشِ نظر یونیو رسٹی میں سکیو رٹی کے انتظا مات پر خصوصی تو جہ دی گئی ۔یونیو رسٹی کی 13 کلو میٹر چا ر دیو ار ی پر خا ر دا ر تاریں لگا ئی گئیں اور 25 سکیورٹی پوسٹیںبنا ئی گئیں اور کیمرے نصب کئے گئے ۔

یونیو رسٹی کی انتظا می کمیٹیوں کے با قا عد گی سے اجلاس کئے جا رہے ہیں ۔ضرورت مند طلبا ء کیلئے انڈونمنٹ فنڈ ز کا قیا م کیا گیا ۔5 نیشنل اور انٹر نیشنل کانفرنسز کروائی گئیں ۔45 فارن سکالرشپ دئیے گئے یونیورسٹی کی سٹر کو ں کی تعمیر مر مت وکشاد گی کی گئی ۔طلبا ء کو وائی فا ئی کی سہو لت فرا ہم کی گئی ۔یونیو رسٹی میں مخلتف بے قا عد گیو ں کا خا تمہ کیا گیا فاصلا تی نظام تعلیم اور انسٹیٹیو ٹ آف سوشل سائنسز میں مختلف اصلا حا ت کی گئیں۔

لا ہو ر کیمپس کے معاملا ت کا جا ئز ہ لیا جارہا ہے ۔وائس چا نسلر نے مزید کہا کہ گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ کا میں انتہا ئی شکر گزا ر ہو ں کی کہ انہو ں نے ہمیشہ ہما ر ی رہنما ئی کی ہے اور یونیو رسٹی کے معیا ر کو بہتر بنا نے کا ہمیں حوصلہ دیا ہے۔قبل از یں گورنر پنجاب وچانسلر بہا ء الد ین زکریا یونیو رسٹی ملک محمد رفیق رجوا نہ کی اجاز ت سے سینٹ کے اجلاس کی کارروا ئی کا آ غاز کیا گیا جس میں گز شتہ 4 سا لو ں کے بجٹ کو منظور ی کیلئے پیش کیا گیا ۔

اجلاس میں ممبر ان نے اس پر بحث کی اور طے پا یا کہ بجٹ کی سکرونٹی کے حوا لے سے ایک کمیٹی بنا ئی جائے جو تما م مالی امور کا جا ئز ہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔اسی طر ح زکریا یونیورسٹی ملا زمین پے سکیل 1 تا16 اور پرسنل سیکر ٹر یز کے سر وس سٹر کچر ٬ پروموشن اور اپ گر یڈ یشن کے معاملا ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے بھی کمیٹی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر یونیو رسٹی کے ڈا ئر یکٹر فنانس ڈا کٹر عمر فا روق نے یونیو رسٹی کے بجٹ کے حو الے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :