کوہستان٬ انتقام کی آگ ٬ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ با پ بیٹے سمیت چار افراد ہلاک

منگل 25 اکتوبر 2016 19:47

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انتقام کی آگ ٬ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ با پ بیٹے سمیت چار افراد ہلاک ٬ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان لوئر کے تحصیل پالس کے علاقہ شلکھن آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک فریق نے نے اپنے بھائیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے دوسرے فریق کے گھر کے قریب تاک لگائے بیٹھے تھے کے عبدالقیوم ولد ملک قدم خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالقیوم موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

جس پر ان کے افراد نے دشمن گھیرا ڈال کر سیری ولد دلیل٬ محمد الیاس ولد سیری ٬ قدم خان ولد سیری کو قتل کیا ٬یا د رہے 2 سال ہیبت خان سابقہ یونین ناظم شلگھن آباد نے اپنی بہو کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا اور محمد الیاس کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا ۔اس کے بعد آلائی کے مقام پر سیری ولد دلیل کے دو ادمیوں کو نامعلوم افراد نے قتل کیا گیا تھا جس کا الزام سیری ولد دلیل نے عبدالقیوم ولد م٬لک قدم خان اور ملک حیدر ولدملک سمندر خان پر لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :