سی ای او ایشیا سمٹ 2016کل کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سی ای او ایشیا سمٹ 2016کل کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ اس سال کانفرنس کا موضوع " مستقبل میںمواقع پیدا کرکے پاکستان کو مزید مضبوط بنانا"رکھا گیا ہے٬ اس موقع پربیسٹ لیڈرشپ ایوارڈ اور سال 2016کے بیسٹ پرفارمنس سی ای اوز لیڈرز اینڈ کمپنیز آف پاکستان کے نام سے کتاب کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان سی ای او کلب پاکستان کے صدر اور فاونڈر اعجاز ناصر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار ہوںگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھی بطور مہمان خصوصی آمد متوقع ہے۔ کانفرنس میں کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیز کے 600سے زائد چیف ایگزیکٹو آفیسرز٬ منیجنگ ڈائریکٹرز٬ کنٹری منیجرز٬انٹرپرینرز٬ حکومتی نمائندے٬سفیران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :