لکی مروت ٬ بلدیاتی نمائندوںاور مشران کا چنائی پل میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار تشویش

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) زنگی خیل اور میلہ مندرہ خیل کے بلدیاتی نمائندوںاور مشران نے چنائی پل میں ناقص میٹریل کے استعمال تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں حاجی محمد علی خان٬ حاجی فلک ناز٬ شبیر احمد٬ حاجی محمد عظیم خان٬ مولانا میر اسلم خان٬ محمد خان اور شبیر احمد سمیت دیگر مشران اور اہل علاقہ نے شرکت کی مقامی مشران نے کہا کہ چنائی پل اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز منظور کرکے اس پر کام شروع کروایا انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور حفاظتی دیوار حالیہ بارشوں کے دوران گر گئی تھی بعد میں مشران اور ناظمین پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان اور ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان سمیت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مقامی افسران سے ملاقات کی اور انہیں پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان نے مشران کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو افسران کو موقع پر پہنچنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :