لکی مروت٬ بلدیاتی نمائندوں کا مینا خیل ہائوس میں گرینڈ جرگہ

لکی سٹی کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کے حل کیلئے ضلع ناظم کی سربراہی میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر اتفاق

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) لکی سٹی کی ترقی و خوشحالی اور شہری عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے شہر بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل کی سربراہی میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مربوط کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کرلیا اس سلسلے میں مینا خیل ہائوس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم اشفاق مینا خیل سمیت ڈسٹرکٹ کونسلر شفقت اللہ خان خوئیداد خیل اور نیبر ہڈ کونسلوں کے ناظمین٬ نائب ناظمین اور کونسلروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق مینا خیل نے کہا کہ شہری عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے توقعات وابستہ کررکھی ہیں ہمیں ہر صورت ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا اورسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر لکی سٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کی جانب ماضی میںتوجہ نہیں دی گئی لیکن بلدیاتی نمائندے اس کی تقدیر بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے متحد ہوں گے تو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی ضلعی کونسلر شفقت اللہ خان خوئیداد خیل نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے میدان میں نکلے ہیں اور شہر کی ترقی اور یہاں امن کے فروغ کے لئے کام کرنے والوں کا بھرپور ساتھ دیں گے جرگے سے ناظم ایڈووکیٹ بہادر نواز خان٬ کونسلرز حاجی محمود خان وحاجی عبدالمجید خان اور مفتی محمد خان حقانی نے بھی خطاب کیا اور ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل کو شہری عوام کے مسائل کے حل اور لکی سٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :