لکی مروت٬دلجان فائونڈیشن کا الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے فری آئی کیمپ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء))دلجان فائونڈیشن نے الشفاء آئی ٹرسٹ کوہاٹ کے تعاون سے لکی مروت کے دور افتادہ گائوں بیگو خیل میں فری آئی کیمپ لگایا ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے دلجان فائونڈیشن کے سربراہ اور سابق آئی جی پی دلجان خان مروت کے ہمراہ آئی کیمپ کا افتتاح کیا جس میں سینکڑوں مرد اور خواتین مریضوں کا معائنہ کیا گیا مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ آنکھوں کے آپریشن کے لئے مریضوں کو دل جان فائونڈیشن کی طرف سے الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کوہاٹ لے جایا جائے گا اس موقع پر معذور افراد میں وھیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں سابق آئی جی پی دلجان خان مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے دنوں میں بیگو خیل میں قائم ہسپتال کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں مقامی سطح پر میسر ہوں انہوں نے کہا کہ طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ فائونڈیشن یتیموں اور بیوائوں کی داد رسی کے لئے بھی کوشاں ہے جبکہ غریب نوجوانوں کو حصول تعلیم کے لئے وظائف بھی دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب اور دکھی افراد کی خدمت کے لئے مخیر افراد اور ادارے آگے آکر دلجان فائونڈیشن کے ہاتھ مضبوط کریں ضلع ناظم اشفاق مینا خیل نے دلجان فائونڈیشن کے لئے ایکسرے مشین کی فراہمی کا اعلان کیا ڈی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ دلجان خان جیسے ہستیوں کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صر دوسروں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ان نقش قدم پر چل کر معاشرے کی اصلاح اور انسانیت کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے۔