جامعہ کراچی: ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر افتخار الدین کی صدارت میں آج بروز بدھ 26 اکتوبر2016 ء کو ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آفس میں صبح 11:00 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز اور ملازمین جامعہ کراچی کو درپیش جملہ مسائل کے حل کے سلسلے میں لائحہ عمل تیارکرنے پر غورہوگا۔جملہ عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ سے پابندی کے ساتھ شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔