خانیوال٬ 7اسسٹنٹ پروفیسروںکی گریڈ19میںترقی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

ْخانیوال۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب نے صوبے پنجاب کے 7اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ18کو ترقی دے کر گریڈ19میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ترقی پانے والوں میں پروفیسرمسز انجم آصف شعبہ فزیالوجی خانیوال٬ پروفیسرمسز حمیدہ خالد شعبہ فارسی خانیوال٬پروفیسرمسز نوشابہ حیدر شعبہ زولوجی ملتان ٬پروفیسرمسز ناہیدبشیر شعبہ اردو ملتان٬ پروفیسرمسز تنویر اختر شعبہ اسلامیات سرگودھا٬ پروفیسرمسز فرزانہ رضوی شعبہ اکنامکس فیصل آباد اور پروفیسرمسز غزالہ سرفراز شعبہ انگلش سرگودھا شامل ہیں ۔