تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا ٬خاتون جاں بحق٬طالبہ سمیت 2افراد زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

خانپور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) رحیم یار خان روڈ پر المکہ پمپ کے سامنے صادق آباد سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا جس کے باعث کے ایک خاتون بشریٰ بی بی موقع پر جاں بحق ٬ ایک شخص حفیظ اللہ اور دس سالہ بچی تابندہ شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر خان پور منتقل کر دیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیابتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون بشریٰ بی بی اپنے رشتہ دار حفیظ اللہ کے ساتھ اپنی بیٹی تابندہ کو سکول سے چھٹی ہونے پر لیکر گھر جا رہی تھی کہ تیز رفتار بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :