چچاز اد بھائیوں نے جائیداد کی خاطر نوجوان کو آگ لگا دی٬متاثرہ شخص کا ڈی پی اوسے کاروائی کا مطالبہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

خانپور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)چچاز اد بھائیوں نے جائیداد کی خاطر نوجوان کو آگ لگا دی٬ 70 فیصد سے زائد جسم متاثر٬ متاثرہ شخص کا ڈی پی اوررحیم یار خان سے کاروائی کا مطالبہ ٬تھانہ سٹی خان پور کے علاقہ نیو ڈاہر کالونی کے رہائشی محمد یوسف نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا والد فوت ہوا تو میرا چچا عبدالعزیز کاروبارکے لیے خان پور لے آیا اور چاول کا کاروبار شروع کرایا اسی دوران چچازاد محمد آصف کی نیت میں فتور آ گیا اور اس نے ہمارا پیسہ ہڑپ کرنے کے لیے گودام میں رکھی ہوئی بوریوں کو آگ لگاد ی میں اس وقت گودام کے اندر موجود تھا جس سے میں جھلس کر کافی متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص محمد یوسف نے بتایا کہ میں آگ سے جھلسنے کے بعد ڈیڑھ ماہ تک ہسپتال میں زیر علا ج رہا ہوں ہماری رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملک محمد آصف وغیرہ نے جان بوجھ کر مجھے جان سے مار دینے کی غرض سے گودام میں آگ لگائی تھی۔ متاثرہ محمد یوسف نے ڈی پی او رحیم یار خان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کاروائی کر کے آصف وغیرہ کو گرفتار کیا جائے اور واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے ۔