چشتیاں کی دس مخصوص نشستوں کیلئے 8خواتین سمیت17 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

چشتیاں۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو نے میونسپل کمیٹی چشتیاں کی دس مخصوص نشستوں کے الیکشن کے سلسلہ میں 8خواتین سمیت17 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کا الیکشن 10نومبر کو ہوگا ریٹرنگ آفیسر کے مطابق خواتین کی پانچ سیٹوں کے لیے 8خواتین بشریٰ بی بی ٬رابعہ بصری ٬رابعہ مسعود کھچی٬سلمیٰ پروین ٬عدیلہ لطیف ٬فرخندہ طلعت ٬فرزانہ رفیق رحمانی ٬نسیم اختر ٬ورکر کی دو سیٹوں کے لیے غلام رسول رحمانی ٬فرہاد علی غوری ٬محمدرزاق کھرل ٬دوغیر مسلم سیٹ کے لیے تین امیدواروں رشید مسیح ٬عنایت گل مسیح ٬ولیم مسیح ٬یوتھ کی ایک سیٹ کے لیے اسد عباس ٬محمد طاہر ٬محمد وقار اکرم الیکشن میں حصہ لیں گے تین امیداروں رضیہ سعید ٬روبینہ بی بی اور یوتھ کے لیے امیدوار عمیر سلیم نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔