خودکش دھماکوں کے ذمہ دار سکیورٹی اداروں کی ٹانگیں کھینچنے والے حکمران ہیں‘سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخم نہیں بھرے تھے کہ سانحہ ٹریننگ کالج ہو گیا‘شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی رہنمائوں سے ٹیلفونک گفتگو
منگل 25 اکتوبر 2016 19:34
(جاری ہے)
قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانے کے منصوبے بنائے۔
آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو حسد کی نظر سے دیکھے۔اس حکومت کے ہوتے ہوئے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ کو ٹارگٹ کر لیا ہے۔ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ ٹریننگ کالج کا دل سوز سانحہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پے در پے واقعات سے لگتا ہے بلوچستان میں حکومت اور ایڈمنسٹریشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور دہشت گرد گروپ کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں۔حساس مقام پر خودکش حملے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت صوبہ کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سکیورٹی لیپس کے علاوہ بھی کوئٹہ دہشتگردی کے محرکات ہو سکتے ہیں۔ جب بھی موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور قتل و غارت گری پر عوامی احتجاج سر اٹھاتا ہے ملک میں خودکش دھماکے شروع ہو جاتے ہیں۔کبھی سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے ٬کبھی کشمیر میں بربریت شروع ہو جاتی ہے۔کبھی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور سرجیکل سٹرائیکس کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔کبھی سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب محض اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ملکی سلامتی کے ادارے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو تادیر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو آہنی ہاتھوں سے توڑدیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.