Live Updates

وزیر دفاع شرم و حیا کی ساری حدود پامال کرنے پر کمربستہ ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈارکابیان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیر دفاع شرم و حیا کی ساری حدود پامال کرنے پر کمربستہ ہیں ,اپنی ناکامیوں پر شرمسار ہونے کی بجائے یہ شخص اپنی افواج کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قماش شخص کو وزیر دفاع مقرر کرکے نواز شریف نے پوری قوم کی توہین کی ہے۔

بھارت کے سامنے اس شخص کی زبان گنگ جبکہ پاکستان میں یہ ہذیان بکتی ہے۔قوم اس جیسوں کی گفتگو پر دھیان دینے کو تیار بالکل تیار نہیں۔اس شخص کو وزارت سے برطرف کرکے اس سے افواج پاکستان کی کردار کشی کا جواب طلب کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان چوروں کے ٹولے کے احتساب کیلئے آرہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات