کچھ کڑیاں باہم ملائیں تو افسوسناک خاکہ بنتا ہے ٬پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کو افغانستان سے ہینڈل کئے جانے کے دعوے٬ افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ ٬ پاکستانی علاقوں میں بھارتی چھیڑ چھاڑ اورمودی کے ساتھ نواز شریف کی کاروباری دوستیاں مختلف شکوک و شبہات کوجنم دے رہی ہیں ٬ہر بارنواز شریف پر کڑا وقت آنے سے قبل سانحات سوالیہ نشان ہے ٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا کوئٹہ واقعہ پر اظہار مذمت
منگل 25 اکتوبر 2016 19:32
(جاری ہے)
منگل کو سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے مذمتی بیان میں اے پی ایم ایل کے رہنما?ں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے مطابق کاروائی کو افغانستان سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کلبھوشن جیسے واضح ثبوت موجود ہیں۔افغانستان میںضرورت سے کئی گنا زائد بھارتی اثرورسوخ بھی سب کے سامنے ہے۔بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف کی مودی کے ساتھ دوستی اور کلبھوشن یادیو کا نام تک زبان پر نہ لانا سوالیہ نشان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آتا ہے کوئی نہ کوئی افسوسناک سانحہ ہوجاتا ہی ۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کابھارت میں کاوبار اور یہاں حکومت بچانے کے لئے ایسا ہورہا ہے تو یہ بات انتہائی شرمناک ہے۔ نواز شریف کے کاروبار یا ان کی حکومت پر قوم کا مستقبل قربان نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.