نیب نے 1500بیورو کریٹس کی کرپشن کے ذریعے لوٹی گئیرقم کی پلی بارگین قانون کے تحت واپسی بارے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ٬ اہم عہدوں پر فائز رہنے والے بیوروکریٹس شامل

منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے پلی بارگین قانون کے تحت 1500بیورو کریٹس نے کرپشن کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے والوں سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے بیوروکریٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز نیب کی طرف سے پلی بارگین کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جو تحریری جواب داخل کرایا گیا ہے٬اس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ15سالوں کے دوران مجموعی طور پر 1500بیوروکریٹس نے پلی بارگین کے قانون سے فائدہ اٹھایا٬اس میں 160بیوروکریٹس وفاقی جبکہ 1340بیوروکریٹس صوبائی سروسز کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن بیوروکریٹس نے پلی بارگین کے قانون کا فائدہ اٹھایا اس میں کئی ایسے بھی ہیں جو انتہائی اہم اور حساس عہدوں پر تعینات رہے ہیں اور کرپشن ثابت ہونے پر پلی بارگین کے ذریعے خود کو کیسوں سے نکلوایا۔(خ م+آچ)

متعلقہ عنوان :