انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاک بھارت میچز کا ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاک بھارت میچز کا ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے مابین ہاکی میچوں کے ریکارڈزکوضائع کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں روایتی حریف اب تک دنیا کے مختلف مقامات پر 166مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں پاکستانی ٹیم نے 82اور بھارت نے 54فتوحات حاصل کیں اور 30 میچز ڈرا رہے تاہم انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن(آئی ایچ ایف ) اب دونوں سابق عالمی چیمپئنز کے باہمی میچوں کی تاریخ کا بیشتر حصہ ضائع کرنے کے درپے ہے ۔

ایف آئی ایچ کے اعداد وشمار کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل تک دونوں ٹیمیں صرف46 میچوں میں ہی مقابل آئیں اورپاکستانی کھلاڑیوں کے محض110گولز آفیشل ریکارڈ پر موجود ہیں جب کہ باقی 276گولز کا تذکرہ نہیں کیا گیا ،اسی طرح بھارت کے 321گولز میں سے محض 98کو آفیشل سمجھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :